دیر لوئر ، حلقہ این اے 34کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما سابق ناظم ناصر شاہ کی اپنی پارٹی کے سابق وزیر مملکت ملک عظمت پر اعتراضات کی بوچھاڑ ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے دلچسپ اور تاریخی اہمیت کے سوالات پوچھے گئے‘ بعض امیدواروں کی جانب سے صحیح اور بعض کی جانب سے غلط جوابات
جمعہ 5 اپریل 2013 20:38
(جاری ہے)
سید ناصر شاہ ایڈووکیٹ نی عدالت کو بتایا کہ جب سے ملک عظمت خان منتخب ہوا ہے اسی دن سے اپنے حلقے سے غائب ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک عظمت خان نے ترقیاتی سکیموں میں کرپشن کی ہے اور عوام کا پیسہ اپنے مفاد کیلئے خرچ کیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ کاغذات نامزدگی فارم میں ملک عظمت خان نے دروغ گوئی اور غلط بیانی سے کام لیا۔ اس موقع پر ملک عظمت خان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں چکدرہ سے بانڈوگی تک سوئی گیس کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز منظور کرنے کیساتھ ساتھ آبنوشی کی سکیمیں اور اوچ میں مرحوم ملک مظفر خان سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کے علاوہ غریب عوام کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نادار مردو خواتین کو روزگار دیا اور وظیفہ مقرر کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ واقعی پاکستان میں کرپشن عروج پر ہے اور یہ ایک بیماری کی شکل اختیار کرچکی ہے جس کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے جو ترقیاتی سکیمیں منظور کی ہیں ان کی تفصیل تحریری طور پر کاغذات نامزدگی کیساتھ لف کی ہے اور ہر وقت احتساب کیلئے تیار ہوں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نی امیدواروں سے دلچسپ اور تاریخی اہمیت کے سوالات بھی پوچھے۔ کسی نے علط اور کسی نے صحیح جوابات دئیے۔ امیدواروں میں جماعت اسلامی کے صاحبزادہ محمد یعقوب‘ مولانا اسداللہ‘ جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا گل نصیب خان‘ قاضی فضل اللہ‘ اے این پی کے محمد اعظم خان‘ مسلم لیگ (ن) کے فرید خان یوسفزئی‘ تحریک انصاف کے بشیر خان‘ قومی وطن پارٹی کے محمد عمر‘ پی پی کے محمد ظاہر شاہ‘ رحمت اللہ‘ اورنگزیب ایڈووکیٹ‘ خاتون امیدوار نصرت بیگ‘ آل پاکستان مسلم لیگ کے شفیع اللہ اور آزاد امیدوار حیات اللہ پیش ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.