لاہور،شاہدرہ ٹاون میں ایک شخص کھانسی کا سیرپ پینے سے ہلاک

پیر 15 اپریل 2013 13:11

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15اپریل 2013ء ) لاہورکے علاقے شاہدرہ ٹاون میں ایک شخص مبینہ طور پر کھانسی کا سیرپ پینے سے ہلاک ہو گیا ۔ چند ماہ پہلے یہی سیرپ 22 افراد کی جان لے چکا ہے۔

(جاری ہے)

میو ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ ٹاون کے رہائشی 32 سالہ شخص زوہیب کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا ۔ایمر جنسی میں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن زوہیب نے دم توڑ دیا۔ ورثا نیہسپتال انتظامیہ کو بتایا کہ زوہیب نے کھانسی کا شربت ٹائینو سیرپ پیا تھا۔ ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا اور لاش لے کر چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :