سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی زیر صدارت عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں پہنچانے سے متعلق اعلی سطحی اجلاس
بدھ 5 جون 2013 16:44
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ گجوخان میڈیکل کالج کو مالی سال کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ بڑھانے کا معاملہ پہلے ہی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ صوابی کے ہسپتالوں اور صحت کے بنیادی مراکز کو جرمن پراجیکٹ کے ذریعے 31دسمبر تک جدید ترین ایمبولینس ،آلات ،ادویات اور دیگر طبی سازوسامان فراہم کردیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے واضح کیا کہ عوام کو جدید طبی سہولیات کا فراہمی ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس دن سے انہوں نے سپیکر شپ کا عہدہ سنبھالا ہے،اس دن سے انہوں نے علاقے کے عوام کی خدمت کیلئے اپنا شب وروز ایک کیا ہوا ہے اور انہوں نے اپنے آرام کا وقت بھی عوام کی خدمت کیلئے وقف کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالخصوص صوابی کے عوام ایک عرصے سے احساس محرومی کاشکار ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے علاقے میں بھر پور ترقیاتی عمل شروع کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔قبل ازیں مختلف نمائندہ وفود سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ عوام اس دور حکومت میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے کیونکہ وہ تبدیلی کے نعرے پر ہی ایوانوں تک پہنچے ہیں۔تاہم انہوں نے عوام پر زور دیا کہ تبدیلی ایک دن یا چند مہینوں میں نہیں آسکتی بلکہ یہ ایک ایسا عمل ہے جو بتدریج آئے گا کیونکہ صدیوں پرانے نظام کو اشارے سے فوری ختم نہیں کیا جا سکتا اور اس تبدیلی کے اس عمل کی تکمیل میں کچھ عرصہ صرف ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.