ہنگو ، تعلیم دشمنوں نے پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ، کمرہ مکمل تباہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 20 جون 2013 13:18

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 20جون 2013ء ) ہنگو میں تعلیم دشمنوں نے ایک اور سکول دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ،دھماکے سے ایک کمرہ مکمل تباہ ہوگیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق دوابہ کے علاقے کربوغہ شریف میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کی عمارت میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ جس سے اسکول کا ایک کمرہ مکمل تباہ جبکہ ایک کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :