کراچی،ڈینگی بخار نے پھر سر اٹھا لیا

اتوار 7 جولائی 2013 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جولائی۔ 2013ء) ڈینگی بخار نے پھر سر اٹھا لیا ہے۔ شہر قائد سے 2 دن میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 20 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق رواں برس سندھ بھر میں 399 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 288 مریض کراچی شہر اور 11 مریض اندرون سندھ کے مختلف علاقوں کے ہیں۔ ڈینگی سرویلنس سیل کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کراچی شہر میں ڈینگی سے متاثرہ 326 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 62 مریضوں کو صحتیابی کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ شہر میں رواں برس میں ڈینگی بخار سے 3 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :