سعودی عر ب ، کورنا وائرس سے ہلاکتیں ،حکام نے عازمین کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

ہفتہ 13 جولائی 2013 19:02

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جولائی۔ 2013ء) سعودی عرب میں کورنا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سعودی حکام نے کورونو وائرس سے بچنے کیلئے دنیا بھرسے آئے ہوئے عازمین عمرہ و حج کوحرم شریف میں ماسک پہننے کی ہدایت کر دی ۔ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے کورنا وائرس سے بچنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے دنیا بھر سے عمرہ اور حج کے لئے آنیوالے افراد کو خصوصی ہدایات کی گئی ہیں کہ حرم شریف میں طواف کے دوران ماسک کا استعمال کیا جائے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کوہ رونو وائرس سے اب تک ایک بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :