امیر مقام کا ضمنی انتخابات میں این اے 13 سے سجاد خان کو کامیاب کرانے کے لئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے حمایت حاصل کر نے کے لئے صوابی کا دورہ ، اسلام امن ، بھائی چارے ، پیار و محبت کے علاوہ تمام طبقوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دے رہاہے ، ن لیگ کی حکومت ملک میں مساجد ومدارس کے تقدس کر پامال نہیں کر نے دے گی، عوام کے جان ومال ، دینی مدارس و مساجد کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام کی گفتگو
اتوار 28 جولائی 2013 17:46
(جاری ہے)
جب کہ امیر مقام نے دارالقرآن پنج پیر میں دورہ تفسیر کے موقع پر جماعت اشاعت التوحید والسنت پاکستان کے امیر شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری سے تفصیلی ملاقات کی۔
جس میں ماضی طرح مستقبل میں بھی مولانا طیب طاہری نے مسلم لیگ کو سپورٹ کر نے کا اعلان کیا۔اور کہا کہ ہم کسی لالچ یا مفادات کے لئے نہیں بلکہ ملک میں امن لانے ، مساجد و مدارس کے تقدس اور علماء کی عزت نفس بحال کر نے کے لئے موجودہ حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے حالیہ انتخابات کو مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کر نے پر مولانا محمد طیب کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام امن ، بھائی چارے ، پیار و محبت کے علاوہ تمام طبقوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔ ن لیگ کی حکومت ملک میں مساجد ومدارس کے تقدس کر پامال نہیں کر نے دے گی۔ عوام کے جان ومال کے علاوہ دینی مدارس و مساجد کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ ن اور علماء کا منزل ایک ہے اس لئے تمام علمائے کرام اور سیاستدانوں کو مل کر ایک سوچ و فکر کے ساتھ کام کر نا چاہئے تاکہ یہاں ملک میں امن و سکون آسکے۔ اوریہی مسلم لیگ ن کا ایجینڈا ہے مدارس میں طلباء کا دینی علوم کے حصول کا مقصد رضائے الہی ہے۔ اسلام امن کا درس دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک سے جلد ظلم و بر بریت کا خاتمہ ہو جائے گا اور ملک کو بد امنی ، لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل سے عملی طور پر نکال لینگے اس موقع پرمولانا خلیل احمد مخلص نے امیر مقام پر زور دیا کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ کے اندر تما م قانون سازی نظام شریعت کے مطابق کریں اور غیر شرعی قوانین کا راستہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا جائے۔ ضلعی صدر ن لیگ حاجی افتخار خان ، ایم پی اے حاجی شیرا ز خان ، امیدوا ر این اے 13صوابی2حاجی سجاد ، عامر سعید ، اسرار احمد ، انتظار محمد ، شیر علی جدون، محمد رحیم جدون، رفیق ٹھیکہ دار، محمد علی اور جاوید شاہ منصوربھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ، سماعت کی تاریخ تبدیل، چھ مئی کو سماعت ہوگی
-
لاہورہائیکورٹ کا فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
مریم نواز کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے ، صوبہ بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شرع کر دیا ہے،عظمی بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری
-
حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی کی ملاقات،سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز
-
(ن) لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس 11مئی کو طلب
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.