ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پوزیشن مستحکم

منگل 15 اکتوبر 2013 19:07

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 263رنزبنا لئے ، جس میں خرم منظور کی شاندار سنچری شامل ہے،یوں پاکستان کو جنوبی افریقاکے خلاف14 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔پاکستان نے جنوبی افریقا کے پہلی اننگ 249رنز کے جواب میں اننگز کا آغاز کیا۔

اوپنر خرم منظور اورشان مسعود نے 135رنز کا عمدہ اوپننگ اسٹینڈفراہم کیا ، شان مسعود75رنز بنا کرآوٴٹ ہوئے، دوسری طرف اپنا دسواں ٹیسٹ کھیلنے والے خرم منظور نے بھی اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنا ڈالی۔

(جاری ہے)

تاہم پہلی وکٹ گرتے ہی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اورشان مسعود کے بعد ُنے والے اظہر علی اور یونس خان بالترتیب صرف 11اور1رنز ہی بنا سکے، تاہم کپتان مصباح الحق نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے بالرزکے آگے بند باندھا، آج کا کھیل جب ختم ہوا تو خرم منظور131جبکہ مصباح الحق 44رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔

اِس سے قبل جنوبی افریقا نے دوسرے جنوبی افریقا نے 245رنز8کھلاڑی آوٴٹ پراپنی پہلی اننگزکا آغازکیا توہاشم آملہ دوسرے اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے ہی آوٴٹ ہوگئے۔بعد میں میں آنے والے آخری دوبیٹسمین بھی صرف چار رنز کا اضافہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :