ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجہ کی تشخیصی و ادویات کی فراہمی جیسی سہولتیں بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن ،طبی سہولیات کی نگرانی صوبائی وزراء و دیگر منتخب نمائندے کر رہے ہیں، سکولوں کے پارکس، گھاس کو تلف ،تالابوں میں پانی خشک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،صوبائی وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ نے میو ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کی ،علاج معالجہ کی سہولتوں بارے دریافت کیا
جمعرات 7 نومبر 2013 18:25
(جاری ہے)
صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے فردا فردا ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولتوں بارے دریافت کیا ۔
مریضوں نے بتایا کہ انہیں ادویات کی فراہمی اور ٹیسٹوں کی سہولت ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مفت فراہم کی جا رہی ہے ۔ شاد باغ میں گول باغ و دیگر مقامات پرآگاہی مہم کے دوران صوبائی وزیر نے پمفلٹس تقسیم کئے اور صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خلاف منتخب نمائندوں نے سماجی شعور بیدارکیاتاہم عوام میں آگاہی مہم جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب نے تمام ممکنہ وسائل مہیاکیے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال ڈینگی وائرس کے خلاف طلباء و طالبات نے معاشرتی شعور بیدارکرنے میں موثر کردار ادا کیا اوراس سال بھی بیداری مہم کے لئے حکومت نے صوبہ کے تمام سکولزکوہر ممکن وسائل مہیاکیے ہیں۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹائر شاپس سے پرانے ٹائروں کو ہٹایا جائے اور انٹا مالوجسٹس کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والی ٹائر شاپس کو سیل کر دیا جائے ۔ انہوں نے انتظامیہ کو ٹاؤن ایریا سے ویسٹ و کچرے کے ڈھیر صاف کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام سکول انچارج کو پابند بنایا گیا ہے،اس سلسلے میں سکولوں کے پارکس، چھتوں پرگھاس کو تلف کرنے اورتالابوں میں پانی خشک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.