سنی اتحاد کونسل کامنور حسن کے متنازعہ بیان کیخلاف 17نومبر کو ملک گیر یومِ احتجاج اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے مہم شروع کرنیکا اعلان ،جمعہ کو اہلسنّت کی مساجد میں ”شہادت کا صحیح اسلامی تصور“ کے موضوع پر خطباتِ جمعہ ہونگے‘صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے
منگل 12 نومبر 2013 23:01
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کو شہید نہ ماننے والے محب وطن نہیں ہو سکتے۔ منور حسن بھارت کی زبان بول رہا ہے۔ جماعت اسلامی 80ء کی دہائی میں خطے میں امریکی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل رہی۔
افغان جہاد کے دوران امریکہ سے ڈالر لینے والے آج کس منہ سے امریکہ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ جہادِ کشمیر کو حرام اور قیامِ پاکستان کی مخالفت کرنے والی جماعت اسلامی کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ ارضِ وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ منور حسن نے شہداء کے لہو کا مذاق اڑایا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبوب نے کہا کہ فضل الرحمن اور منور حسن نے پچاس ہزار بے گناہ مسلمانوں کے قاتل کو معصوم قرار دے کر پاکستان کی مظلوم عوام پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ شہادت کے عظیم مسئلے پر جماعت اسلامی کے منافقانہ موٴقف کے خلاف اٹھارہ کروڑ پاکستانی متحد ہو گئے ہیں۔ علماء و مشائخِ اہلسنّت دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اجلاس میں طارق محبوب، علامہ محمد شریف رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد سعید رضوی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مفتی محمد حسیب قادری، شیخ ذوالفقار رضوی، میاں فہیم اختر، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مولانا محمد اکبر نقشبندی، مولانا وزیرالقادری، پیر طارق ولی چشتی، ملک بخش الٰہی، صاحبزادہ حسن رضا اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ چیف جسٹس منور حسن کے بیان کا ازخود نوٹس لیں۔ بلدیاتی انتخابات ربیع الاوّل کے بعد کروائے جائیں۔ پتنگ بازی پر پابندی پر عمل یقینی بنایا جائے۔ قومی اسمبلی، سینٹ اور چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں منور حسن کے بیان کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کی جائیں اور حکومت کھل کر منور حسن کے بیان کی مذمت کرے۔ بلدیاتی انتخابات انتظامیہ کی بجائے عدلیہ اور فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.