لاہور،ایک روز میں 70افراد ڈینگی کا شکار،پنجاب میں مجموعی تعداد1912 ہو گئی

اتوار 17 نومبر 2013 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2013ء) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1912 ہو گئی ، لاہور میں ایک روز میں 70 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے۔چوبیس گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی کے 89 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جن میں سے 70 ستر مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاو کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم اس مرض کے خاتمے کے لئے عوام بھی اپنا کردار ادا کریں۔اپنے جسم کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں اور گھروں میں مچھر کی پرورش نہ ہونے دیں کیونکہ آئندہ چند دن ڈینگی کے پرورش کے لئے انتہائی اہم ہیں جیسے ہی موسم مزید سرد ہو گا،مچھر خود بخود مر جائے گا۔

متعلقہ عنوان :