پنجاب میں چلنے والے تمام ہیلتھ پرگراموں کا ہر ماہ اجلاس منعقد کرکے جائزہ لیا جائے گا‘ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت ،زندگی کو دوسروں کیلئے گزارنے کا سلیقہ سیکھ کر ہی انسانیت کا تحفظ ممکن ہے‘بیماریوں سے بچاؤ کے پروگرام کو فروغ دے کر ڈیزیز برڈن کو کم کیا جاسکتا ہے،پنجاب میں ایڈزکی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کی بین الاقوامی اداروں نے تعریف کی ہے‘ خواجہ سلمان رفیق کا سیمینار سے خطاب
جمعہ 29 نومبر 2013 20:26
(جاری ہے)
ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم ان فنڈز کا استعمال نہایت ایمانداری اور جذبہ انسانیت کے تحت کرتے ہوئے بہتر سے بہتر نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ زندگی کو دوسروں کے لئے گزارنے کا سلیقہ سیکھ کر ہی انسانیت کا تحفظ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا مضبوط نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے جس میں وزیر ، مشیر اور اعلی افسران کی سفارش کے بغیر غریب کو اس کا حق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز لوگوں اور عوامی نمائندوں کو پروفیشنلز اور ٹیکنیکل لوگوں کی راہنمائی میں کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی سوچ بدلنے کے لئے کام کرنا ہے تاکہ لوگ پولیو کے قطرے پلانے والی بے گناہ خواتین کو شہید نہ کریں وار اس بات کو سمجھیں کہ اگر ہم نے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوائے تو یہ اپنے بچوں کے ساتھ دھوکہ ہو گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ایڈز کی روک تھام کا واحد راستہ احتیاط اور پرہیز ہے جس کے لئے زیادہ سے زیادہ آگاہی ایک موثر ہتھیارہے ۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام ، سوشل ورکرز ، ذرائع ابلاغ ، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے حصہ کا قرض چکانا ہے اور ایک مشترکہ پلیٹ فارم سے موذی امراض کی روک تھام کے لئے کام کرنا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چلنے والے تمام ہیلتھ پروگراموں کا ہر ماہ ایک اجلاس باقاعدگی سے ہوا کرے گا تاکہ ان پروگراموں پر عملدرآمد اور کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرہسپتالوں پر ڈیزیز برڈن کم کرنا ہے تو پھر ہمیں بیماریوں کی روک تھام پر بھر پور توجہ دینا ہو گی۔ قبل ازیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان شاہد نے کہا کہ سرنجوں سے نشہ کرنے والے افراد ایچ آئی وی / ایڈز سے سب سے زیادہ متاثرہ ہو رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں سیکس ورکرز میں ایڈز کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تشخیص اور علاج کے سینٹرز کی تعداد دوگنا کر دی گئی ہے اور ایڈز سے متاثرہ حاملہ خواتین کے ہونے والے بچوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی پراجیکٹ کا میابی سے چل رہا ہے ۔ ڈاکٹر سلمان شاہد نے انکشاف کیا کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی کاوشوں سے سالانہ 15 سو افراد کی جانیں بچائی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ایڈز کی روک تھام کے لئے 16.5 ملین ڈالرز کے پی سی ون کی منظوری دے دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اپنے مشاورتی ٹیسٹ سینٹرز ، 13 تشخیصی مراکز، 9 علاج معالجہ کے مراکز اور ماں سے بچے میں ایڈز کی منتقلی کے 6 مراکز کے ذریعے تشخیص و علاج کی تمام سہولیات حکومت پنجاب مفت فراہم کر رہی ہے اور ایک مریض پر سالانہ تقریباً ایک لاکھ روپے خرچ آتا ہے اس کے لئے تمام فنڈز صوبائی حکومت فراہم کرتی ہے ۔ سیمینار سے یو این ایڈز کے کنٹری کوارڈینیٹر مارک سبا ، نیشنل پروگرام مینیجر سید محمد جاوید ، عالمی ادارہ صحت اسلام کے ڈاکٹر قائد سعید ، یونیسیف اسلام آباد کے ڈاکٹر ناصر سرفراز اور مختلف نیشنل و انٹر نیشنل این جی او ز کے نمائندوں نے خطاب کیا اور ایڈز کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے پر زور دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’جنریٹیو اے آئی‘، جاپانی وزیر اعظم نے قواعد کے لیے فریم ورک متعارف کرا دیا
-
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا صحافیوں کے لیے سائبر قوانین سے آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد
-
پی آئی اے دبئی سے سکردو کے لئے 3 مئی سے براہ راست پروازیں شروع کر رہا ہے، قونصل جنرل حسین محمد
-
کیا ہم نے سائفر گائیڈلائنز کا کتابچہ واپس کر دیا ہی یہ نہ ہو نا کہ پھر ہمارے خلاف بھی ایف آئی آر ہو جائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس
-
متحدہ عرب امارات کا العین کے حکمران نمائندے شیخ تہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان
-
الیکشن کمیشن عوام کی امانت میں خیانت کرنے پر مستعفی ہوجائے
-
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان کسی غیرملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کرے گا ،دفترخارجہ
-
کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں
-
پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوامیں اڑدیئے
-
پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.