صحت کے شعبہ کے لئے آئندہ سال انتہائی اہم ہے،حکومت ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں اصلاحات لا رہی ہے‘ خواجہ سلمان رفیق ،ملینیم ڈویلپمنٹ گولزکے حصول کے لئے ای پی آئی اور ایم این سی ایچ پروگرام پر خصوصی توجہ دی جائے گی،امیرالدین میڈیکل کالج کی نئی عمارت ایل جی ایچ کے احاطہ میں تعمیر کی جائے گی، پی سی 1 منظور ہو گیا‘ مشیر برائے صحت
ہفتہ 7 دسمبر 2013 18:06
(جاری ہے)
اس موقع پر سپیشل سیکرٹری صحت پنجاب بابر حیات تارڑ، پی جی ایم آئی کے پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور فیکلٹی کے ممبران کے علاوہ طلبا وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر امیرالدین شعبہ طب کا ایک بڑا نام ہے جنہوں نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر دی اور جو تخلیق پاکستان کے اصل فلسفہ سے پوری طرح آگاہ تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے امیرالدین میڈیکل کالج کے طلبا وطالبات سے کہا کہ وہ ڈاکٹر امیرالدین کو اپنا آئیڈیل بناتے ہوئے اپنے مقدس پیشہ کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک اچھے ڈاکٹر کے ساتھ ایک اچھاانسان بننا بھی ضروری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت ٹرشری کے ساتھ سکینڈری اور پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور حال ہی میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تقریبا 2 ہزار ڈاکٹرز کی ڈسٹرکٹ،تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے علاوہ بنیادی ودیہی مراکز صحت میں تعیناتی کر دی گئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے اور ہم سب کو ملک کر اس ملک کی خدمت کا عزم کرنا ہو گا اور عملی جدوجہد کرنا ہو گی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری صحت بابر حیات تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امیرالدین میڈیکل کالج کی لیبارٹری کی ضروریات کے لئے وزیراعلی پنجاب نے 30 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کالج کے لئے نئی عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور ہو چکا ہے جو لاہور جنرل ہسپتال کے احاطہ میں تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے طلبا وطالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دیں اور سیاست میں پڑنے کی بجائے اچھے ڈاکٹر اور اچھے پاکستانی بنیں اور اپنے مقدس پیشہ اور کالج کے لئے اچھا نام پیدا کریں۔ قبل ازیں پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بھی خطاب کیا اور امیرالدین میڈیکل کالج کی نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.