احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 6 مئی 2024 16:48

احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے مسلم لیگ( ن) کے رہنما احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے ناکام امیدوار کرنل ریٹائرڈ جاوید صفدر کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات میں این اے 76 نارووال سے احسن اقبال کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ درخواست گزار کو فارم 45 اور 46 فراہم نہیں کیے گئے،درخواست میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فارم 47 جاری کر کے کامیابی کا اعلان کر دیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ٹربیونل احسن اقبال کی کامیابی کا جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے،اور حلقہ میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دے۔