فوجی انخلا کے بعد امریکا سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لیں گے، سرتاج عزیز
جمعرات 26 دسمبر 2013 13:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26دسمبر 2013ء) قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد اس کے ساتھ تعلقات کا ازسر نو جائزہ لیں گے۔ بھارت سے اچھے تعلقات پہلی ترجیح ہیں، ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں فنڈز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں قومی سلامتی سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ نائن الیون کے بعد تعلقات اب دو ہزار چودہ کے تعلقات میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
گزشتہ دس پندرہ برسوں میں عالمی سطح پر بہت تیزی سے تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلی سلامتی حکومت کیلیے بڑا چیلنج ہے، قومی سلامتی کی پالیسی سول حکومت بنا رہی ہے۔ سرتاج عزیزنے کہا کہ ملک کے وزیر خارجہ وہ ہیں، شہباز شریف یا کوئی دوسرا وزیر خارجہ پالیسی نہیں چلا رہا، دیگر وزراء کے بیرونی دورے ملکی مفاد میں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کیلیے مالی مشکلات بڑا چیلنج ہے، امریکی پابندیوں کے باعث پائپ لائن منصوبے کیلیے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ خارجہ پالیسی پر دفتر خارجہ کسی کنفیوژن کا شکار نہیں ہے، عبدالقادر ملا کی پھانسی بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے اس بارے میں دفتر خارجہ کا موقف سفارتی آداب کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں انتخابی مہم چل رہی ہے، پاکستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.