منظور الحسن نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز پیش کر دی
ہفتہ 4 جنوری 2014 12:55
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اور منیجر منظور الحسن نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منظور الحسن نے بھارت میں پچھلے ماہ ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے جو وہ پیر یا منگل کو پی ایچ ایف کے حکام کے حوالے کریں گے۔
انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایونٹ کیلئے ٹیم کی تیاری زیادہ اچھی نہیں تھی۔ انہوں نے تین سال کے دوران کوچز کی کارکردگی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ منظور الحسن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کھلاڑیوں میں اسکل کی کمی تھی، وہ ذہنی طور پر بھی ورلڈ کپ جیسے مقابلے کیلئے تیار نہیں تھے،کھلاڑیوں کو زیادہ تر ایشیائی ٹیموں کے خلاف کھلایا گیا اس لئے وہ یورپی ٹیموں کے سامنے بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکے،ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالیہ نشان دکھا ئی دے رہے تھے، یورپی ٹیموں کے سامنے پاکستانی کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور بہت کم زور نظر آرہے تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.