اپالو سپورٹس نے محبوب پارک جم خانہ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
ہفتہ 4 جنوری 2014 15:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) اپالو سپورٹس اور محبوب پارک جم خانہ کے درمیان چیلنج کرکٹ میچ ریلوے کارسن گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ محبوب پارک جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔ محمد وقاص نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 142، حسن محمود 40، اور محمد عثمان نے 30 رنز بنائے۔
(جاری ہے)
اپالو سپورٹس کی طرف سے شاندارباؤلنگ کرتے ہوئے وقاص طارق نے 5/50 اور شاہد محمود 3/25 وکٹ حاصل کیں۔
جواب میں اپالو سپورٹس نے 33.4 اوورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ محمد بلال ارشاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 115 اور منیب اعجاز نے 52 رنز بنائے۔ محبوب پارک جم خانہ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے ساجد نے 2/25 اور عدنان نے 1/30 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کرکٹ پروموٹرز حاجی میاں محمد الیاس مغل نے محمد بلال کے شاندار کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.