اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی

جمعرات 2 مئی 2024 17:04

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی ۔عماد بٹ کی قیادت میں18 رکنی ٹیم کے ہمراہ طارق بگٹی ، رانا مجاہد اور 5 رکنی منیجمنٹ بھی ملائیشیا روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

منیجمنٹ میں رولینٹ آلٹمنز ہیڈ کوچ ذیشان اشرف، منیجر محمد عثمان، اسیسٹنٹ کوچ ندیم لودھی، ویڈیو انالسٹ محمد وقاص اور فزیو تھراپسٹ شامل ہیں۔اذلان شاہ ٹورنامنٹ کا 4 مئی سے ایپو میں آغاز ہو رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم افتتاحی روز میزبان ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔پاکستان کا دوسرا میچ 5 مئی کو جنوبی کوریا سے ہوگا، جبکہ 7 مئی کو جاپان اور 8 مئی کو کینیڈا سیمقابلہ ہوگا،10 مئی کو نیوزی لینڈ کی ٹیم مدمقابل ہوگی۔