سیکیورٹی خدشات دور نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ایشیا ء کپ سے دستبرداری کا اعلان کرے ، احسان مانی
منگل 7 جنوری 2014 13:40
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات دور نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ایشیا ء کپ سے دستبرداری کا اعلان کرے ، کھلاڑیوں کا تحفظ یقینی بنائے بغیر بنگلہ دیش میں 5 ملکی ایونٹ میں شرکت کا خطرہ مول نہیں لینا چاہیے ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی نے کہاکہ پی سی بی کو متعلقہ حکام سے رابطے کے ساتھ اپنا سیکیورٹی وفد بھیج کر حالات کا جائزہ لینا چاہیے، پاکستان مخالف مظاہروں کے بعد گرین شرٹس کی ایشیا کپ میں شرکت کا معاملہ دیگر ممالک کی بانسبت زیادہ حساس نوعیت اختیار کرگیا ۔
انہوں نے کہاکہ پی سی بی کو اس ضمن میں کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنے سے قبل کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو سب سے مقدم خیال کرنا چاہیے، خدشات دور نہیں ہوتے تو ٹورنامنٹ میں شرکت سے دستبردار ہونا غلط نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ میرے دور میں آئی سی سی تمام ممبر ممالک کے کرکٹ بورڈز کی تشویش کو پیش نظر رکھ کر ہی حتمی فیصلے کرتی تھی، امید ہے کہ اس بار بھی یہی پالیسی اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے ممکنہ مسائل کو سامنے رکھا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.