پیشہ ورانہ اور ہمہ وقت تیاربحریہ ملکی سلامتی کا اہم جز و ہے، نیول چیف ، محدود وسائل کے باوجودحکومت پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، تقریب سے خطاب
منگل 7 جنوری 2014 22:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) پاکستان نیوی کی سالانہ ایفیشینسی کمپٹیشن پریڈ منگل کو پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔چیف آف نیول ا سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کمپٹیشن پریڈ کا انعقاد ہر آپریشنل سال کے اختتام پرکیا جاتاہے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فلیٹ یونٹس میں انعامی شیلڈز تقسیم کی جاتی ہیں۔
اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل آصف سندیلہ نے مقررہ اہداف کے حصول اور تفویض کئے گئے فرائض کی احسن طور پرتکمیل پر تمام فلیٹ یونٹس کو مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے پاک فضائیہ اور بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے ساتھ کی جانے والی مشقوں کے انعقاد پر بھی فلیٹ یونٹس کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان مشقوں سے میری ٹائم آپریشنز میں دیگر افواج کے ساتھ ساتھ بحریہ کی مختلف کمانڈز کے درمیان باہمی تعاون کو بھی فروغ ملا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.