انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں یادگار فتح ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے ،مائیکل کلارک
بدھ 8 جنوری 2014 13:02
سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے قائد اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں یادگار فتح ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔
(جاری ہے)
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی اور یہی ٹیم کی کامیابیوں کا راز ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران مداحوں نے بہت حوصلہ افزائی کی جس پر وہ ان کے مشکور ہیں، امید ہے کھلاڑی ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ انگلش ٹیم ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کیلئے ہر حربے استعمال کرے گی اسلئے مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کو ہوشیار ہونا ہو گا اور سیریز میں کلین سویپ فتح کیلئے کھیل کے تینوں شعبوں پر سخت محنت کرنا ہو گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.