پی سی بی دنیا کی دوسری بڑی ٹیموں کی طرح فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کیلئے علیحدہ علیحدہ کوچز مقرر کرے ، نوید الحسن
جمعرات 9 جنوری 2014 16:05
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن نے کہا ہے کہ پی سی بی دنیا کی دوسری بڑی ٹیموں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی طرح فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کیلئے علیحدہ علیحدہ کوچز مقرر کرے ، کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی ،کوئی فرق نہیں پڑتا ، بلے بازوں کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے ہمیں ماہر کوچ کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوچ مقامی ہو یا غیر ملکی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم میرے خیال میں علیحدہ علیحدہ کوچز کی خدمات سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے بھی علیحدہ علیحدہ کوچز کی تقرری کر رکھی ہے اور اسی وجہ سے ان ٹیموں کی کارکردگی دوسری ٹیموں کے مقابلے میں بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ تشویش کا باعث ہے اور بلے بازوں کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے ہمیں ماہر کوچ کی ضرورت ہے، ہمارے پاس انضمام الحق، جاوید میانداد اور ظہیر عباس جیسے تجربہ کار سابق کرکٹرز موجود ہیں اور اگر ان کی خدمات حاصل کی جائیں تو اس سے بلے بازوں کو فائدہ ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی، عبدالرزاق اور شعیب ملک کے بعد ابھی تک ہمیں اچھا آل راؤنڈر نہیں ملا اسلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کو چاہیے کہ وہ ملک بھر سے با صلاحیت اور تجربہ کار آل راؤنڈرز کو تلاش کریں اور اسی کے ذریعے سے پاکستان کرکٹ فتوحات کی طرف گامزن ہو سکتا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.