بنگلہ دیش،شیخ حسینہ واجد نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا،شیخ حسینہ اور48رکنی کابینہ سے صدرعبدالحامد نے حلف لیا،خالدہ ضیاء کی گھر پر نظر بندختم کردی گئی
اتوار 12 جنوری 2014 20:33
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) شیخ حسینہ واجد نے ملک میں ہونے والے خونی انتخابات کے بعد تیسری بار وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد نے صدارتی محل میں شیخ حسینہ واجد سے وزیراعظم کا حلف لیا، شیخ حسینہ واجد کی تقریب حلف برداری کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی۔
شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کی حیثیت سے آئین کے مطابق اپنے فرائض پورے کریں گی، اس موقع پر شیخ حسینہ واجد کی 48 رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں ایک ہزار اعلی حکومتی اور فوجی اہلکار سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔ادھر،ایرانی میڈیا کے مطابق چینی سفیر کی ملاقات کے بعد اتوارکو بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کی گھر پر نظر بندی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام سیکورٹی واپس بلا لی، خالدہ ضیا ء کو جو اس وقت بنگلہ دیش کی اٹھارہ حکومت مخالف جماعتوں کی قیادت کررہی ہیں، بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ پارلیمانی انتخابات اور ان انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد گھر میں نظر بند کردیا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے، امریکی صدر بائیڈن
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
-
غزہ میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں،حماس
-
ابھی غزہ میں مکمل قحط کا ماحول نہیں ہے، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.