بھارت سے دوطرفہ سیریز کیلئے بات چیت ہوئی ہے لیکن ہم بھارت کو پہلے دعوت دینا چاہتے ہیں‘ صدر پی ایچ ایف ، ہاکی کے فروغ کیلئے نا راض اولمپیئنز کو منا نے کی پوری کو شش کررہے ہیں ، نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو سینئرکھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی ، وفاق سے 2014ء کے سالانہ بجٹ کیلئے 65کروڑ کا مطالبہ کیا ہے ،توقع ہے کہ پورا کیا جائیگا‘ اختر رسول کی ” میٹ دی پریس “ میں گفتگو
پیر 13 جنوری 2014 22:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول نے کہا ہے کہ بھارت سے دوطرفہ سیریز کیلئے بات چیت ہوئی ہے لیکن ہم بھارت کو پہلے دعوت دینا چاہتے ہیں، ہاکی کے فروغ کیلئے نا راض اولمپیئنز کو منا نے کی پوری کو شش کررہے ہیں ، نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو سینئرکھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی ، وفاق سے 2014ء کے سالانہ بجٹ کیلئے 65کروڑ کا مطالبہ کیا ہے ،توقع ہے کہ پورا کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں ”میٹ دی پریس “ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ چوہدری اختر رسول نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کی بہتری کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیا رہیں ،بھارت سے دوطرفہ سیریز کیلئے بات ہوئی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پہلے بھارت پاکستان کا دورہ کرے ۔(جاری ہے)
بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں کے سپورٹس پروگرام زیا دہ سے زیا دہ ہونے چاہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی کو دوبارہ زندہ کرنے اور دنیا پر راج کرنے کیلئے پوری محنت سے کام کریں گے۔ ہاکی کے فروغ کیلئے نا راض اولمپیئنز کو منا نے کی پوری کو شش کررہے ہیں ،سمیع اللہ خان اور شہنا ز شیخ سے رابطہ کیا ہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کرنے کو تیا رہے ،ہمیں ان کو منا نے کیلئے انا کا کوئی بھی مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑٰیوں کے منصفانہ انتخاب کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو سینئرکھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق سے 2014ء کے سالانہ بجٹ کیلئے 65کروڑ کا مطالبہ کیا ہے اور توقع ہے کہ پورا کیا جائے گا ۔پچھلے تمام سالوں میں ملنے والے فنڈز کا آڈٹ ہو چکا ہے ، آئندہ بھی جو فنڈ ملے گا اس کا مکمل حسا ب دیں گے ۔ قومی ہاکی ٹیم کی شکست پر میں نے اپنے والد کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ،مجھے ان آنسوؤں کی قسم میں پاکستان ہاکی ٹیم کو فتح کی جانب گامزن دیکھنا چاہتاہوں، اب ہمیں ماضی کی غلطیوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہو گا، المیہ ہے کہ ہمارے پا س پڑھے لکھے کھلاڑی نہیں ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.