بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ، بچوں پر ظلم اور زیادتی کے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو آواز اٹھانی ہوگی،خرم شیر زمان
بدھ 15 جنوری 2014 20:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) کلفٹن میں تشدد کانشانہ بننے والے دس سالہ بچے اور چائلڈ لیبر کے قوانین پر بحث کے لیے سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قراداد جمع کرادی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی خرم شیرزمان ،سید حفیظ الدین اور ڈاکٹر سیما ضیاء نے بدھ کو سیکرٹری سندھ اسمبلی کے دفتر میں ایک قرار داد جمع کرائی ،اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ لیبر پر مکمل پابندی لگائی جائے ۔
کلفٹن میں 10سالہ ملازم بچے ہریش کمار پر مالکان کا تشدد انتہائی افسوسناک ہے ۔ان واقعات کی روک تھام کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ،جس میں وہ ناکام ہوگئی ہے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ہریش کمار اور چائلڈ لیبر کے قوانین پر بحث کی جائے کیونکہ چائلڈ لیبر کے قوانین پر عمل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہیں جبکہ چائلڈ لیبر میں ملوث فیکٹری مالکان اور دیگر افراد کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.