صوبائی حکومت غیر سرکاری تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے،شاہ فرمان،غیر سرکاری تنظیموں نے مشکل کی گھڑی میں صوبائی حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کیا ہے،،صوبائی وزیراطلاعات
جمعرات 16 جنوری 2014 20:22
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شاہ فرمان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں کام کرنے والی بین الاقوامی اور مقامی غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی اور کارروائیوں سے مکمل طور پر باخبر ہے اور ان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
(جاری ہے)
یہاں سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں شاہ فرمان نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی اور کارروائیوں سے متعلق حکومتی آگاہی کے بارے میں کسی قسم کے شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں انہوں نے کہا کہ شفاف طریقہ کار کے ذریعے ان تنظیموں کی کارکردگی کو جانچا جا رہا ہے وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں نے مشکل کی گھڑی میں صوبائی حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کیا ہے اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت ان غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی جو کسی طرح بھی عوامی اور ملکی مفاد کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی جانچنے کے بعد حکومت آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.