Live Updates

وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

منگل 30 اپریل 2024 22:19

وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پراسیکیوشن کے امور میں بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے سیٹ آف سکلز پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،پراسیکیوٹر کی پرفارمنس کے اشاریے مقررکرنے کا ڈیجیٹل سسٹم نافذ کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل سسٹم سے پراسیکیوٹرز کی پرفارمنس کا تعین کرنے کے لئے کارکردگی کا سکور چیک ہوسکے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، ایف آئی آر کا قانونی معیار بہتر بنایا جائے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویزرشید، وزیراطلاعات عظمی زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی، سیکرٹریز اور دیگر حکا م بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات