بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے حال کر دیا ،یاسرعرفات رامے
ہفتہ 18 جنوری 2014 13:18
کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے حال کر دیا ہے، حکمران عام انتخابات میں عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے رہنمااورسابق امیدوارصوبائی اسمبلی چودھری یاسرعرفات رامے نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے ن لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اور غریب طبقات غریب تر ہوگئے ہیں، آٹے ، گھی اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو پر لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار حکمران اپنے اس وعدے کو فراموش کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹر ی اور کاروبار بند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے بصورت دیگر اسکے ذمہ داران کو سخت عوامی احتساب کا سامنا کر نا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.