شارجہ ٹیسٹ جیتنے والی قومی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
منگل 21 جنوری 2014 11:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) سری لنکا کے خلاف شارجہ میں تاریخی کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکا کو شکست دینے والے قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی اور آفیشلز دبئی سے لاہور پہنچے، علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ميڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا انہوں نے کوچ ڈیوڈ واٹمور کو آخری میچ جیت کر تحفہ دیا، میچ میں اظہر علی اور سرفراز احمد نے اچھی بیٹنگ کی جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ان کے لئے دعائیں کرتی ہیں اور ان کی دعاؤں کی بدولت وہ شاندار کھیل کا مظاہرہ کر سکے۔دوسری طرف ٹیم کےمینیجرمعین خان، اسدشفیق، خرم منظور اوروکٹ کیپر سرفرازاحمد دبئی سے کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں 5 وکٹ سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.