دہشتگردی کا خطرہ‘ کراچی، حیدرآباد میں جیلوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ
بدھ 22 جنوری 2014 14:08
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) کراچی اور حیدرآباد میں جیلوں کی سیکورٹی بڑھادی گئیہے، حملوں کے خطرے کے پیش نظرجیلوں کی قریبی سڑکیں بندکردی گئی ہیں، کراچی سینٹرل جیل کے اطراف لگائے گئے موبائل فون جیمرز ہٹادئے گئے۔ سندھ کے دو بڑے شہروں کی جیلوں پر دہشت گردوں کے حملے کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ سینٹرل جیل کراچی پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کردیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔ جبکہ بکتر بند گاڑیوں کو بھی سینٹرل جیل کے راستوں پر متعین کردیا گیا ہے۔ جیل کی طرف آنے والی شاہراہوں کو بھی بلاکس رکھ کر بند کیا گیا۔ دہشت گردوں کے رابطوں کو ناکام بنانے کیلئے جیل کے اندر سات موبائل فون جیمرز نصب کیے گئے جس کے باعث قریبی علاقوں میں بھی موبائل فون سروس متاثر رہی، بعد میں تمام موبائل فون جیمرز ہٹا دیئے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.