شاہ زین بگٹی نے خورشید شاہ سے مذاکرات کے بعد دھرنے کا مقام تبدیل کردیا
جمعہ 24 جنوری 2014 20:10
کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2014ء) شاہ زین بگٹی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کے بجائے اس کا مقام تبدیل کردیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سنگم پر گزشتہ 5 روز سے بگٹی قبیلے کے سیکڑوں افراد شاہ زین بگٹی کی قیادت میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جن سے مذاکرات کے لئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی اور مظاہرین سے ہمدردی کا اظہار کیا، اس موقع پرسید خورشید شاہ نے شاہ زین بگٹی سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی، بعد شاہ زین بگٹی نے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اس کا مقام تبدیل کرنے پرآمدگی ظاہر کی ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بگٹی قبیلے کی مشکلات کا احساس ہے، دھرنے کے مقام کی تبدیلی سے قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے کھل جائے گی جبکہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے اپنی جماعت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہےاور امید ہے وہ اپنے وعدے کا پاس رکھیں گے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ 9 سال سے کشمور میں آباد بگٹی قبیلے کے افراد شاہ زین بگٹی کی قیادت میں آبائی علاقے جانا چاہتے تھے جنہیں سیکیورٹی وجوہات پر جانے کی اجازت نہ دی گئی جس کے خلاف مظاہرین 5 روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.