سپریم کورٹ کا غلطی سے سرحد پار کرنیوالے 6قیدیوں کی رہائی کا حکم
ہفتہ 25 جنوری 2014 12:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) سپریم کورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے غیرملکی 6 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،ان قیدیوں کا تعلق بھارت ،بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ سمیت دیگرممالک سے ہے۔
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دو رکنی نظر ثانی بورڈ نے بند کمرے میں کیس کی سماعت شروع کی تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 32 ایسے قیدیوں کو پیش کیا جو غیرقانونی طور پر پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔
وزارت داخلہ کے حکام نے اس حوالے سے قیدیوں کی تمام تفصیلات نظر ثانی بورڈ کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے 6 قیدی اپنی سزا پوری کر چکے ہیں۔نظرثانی بورڈ نے سزا پوری کرنے والے 6 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ سے دیگر قیدیوں کا تحریری ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ رہا کیے جانیوالے قیدیوں کا تعلق بھارت ،بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.