الطاف حسین کی جان کو شدید خطرات ہیں،اعلامیہ ایم کیو ایم
جمعرات 30 جنوری 2014 16:32
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اعلامیہ کے مطابق متحدہ کے قائد الطاف حسین نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ باطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکاؤں گا،میری جان کو کوئی نقصان پہنچے تو میری اتنی اپیل ہے کہ آپ میرے پڑھائے ہوئے حق پرستانہ سبق کو ہرگز نہ بھولیں اور کسی بھی قیمت پر حق پرستانہ مشن ، مقصد اور تحریک کو باطل قوتوں کی سازشوں کے آگے ختم کردینے کے بجائے اسے زندہ رکھنے کیلئے آپ سے جو قربانیاں دی جاسکیں وہ دیجئے اور منزل کے حصول تک میرے حق پرستانہ سبق کو یاد رکھیے۔میرے خلاف طرح طرح کی بہتان تراشیاں اور من گھڑت الزامات لگاکر مجھے اور تحریک کو بدنام کرنے کی متعدد بار سازشیں کی گئیں،تازہ ترین سازشوں نے میرے گرد جال بچھا دیا ہے اوربین الاقوامی سطح پرمجھ پر طرح طرح کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔
(جاری ہے)
الطاف حسین نے خاص طور پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، منتخب نمائندوں اور ملک بھر کے چھوٹے بڑے تمام ذمہ داران اور کارکنان سے کہاکہ وہ میرے اس بیان کا انتہائی سنجیدگی سے نوٹس لیں اور میری بتائی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔تمام ذمہ داران اپنے فرائض منصبی کو پہچانتے ہوئے ان پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.