پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس میاں فصیح الملک نے عہدے کا حلف اٹھالیا
جمعہ 31 جنوری 2014 12:24
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس میاں فصیح الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنرہاوٴس پشاور میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ گورنرخیبرپختون خوا شوکت اللہ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ میاں فصیح الملک سے حلف لیا۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک، وزیراطلاعات شاہ فرمان، آئی جی پی ناصر خان درانی سمیت دیگر وزراء ، ججز، وکلاء اور سرکاری اعلیٰ حکام نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔
جسٹس میاں فصیح الملک سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان سپریم کورٹ کا جج بنے پر چیف جسٹس تعینات کئے گئے۔ چیف جسٹس میاں فصیح الملک سال 2009 میں پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج اور 2011 میں مستقل جج بنے۔چیف جسٹس میاں فصیح الملک سال 2013 میں ممبر الیکشن کمیٹی آف پشاور ہائی کورٹ بھی رہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ میاں فصیح الملک 20 اپریل کو مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.