کمار سنگا کارا رواں برس شیڈول انڈین پریمیر کرکٹ لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں حصہ نہیں لینگے
جمعہ 31 جنوری 2014 13:29
ممبئی /کولمبو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے آئندہ برس بہتر کنٹریکٹ ملنے کے امکان کے باعث رواں برس شیڈول انڈین پریمیر کرکٹ لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں حصہ نہیں لینگے ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں سنگاکارا نے کہا کہ قومی ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کرنا ہیں جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل سیون کے پورے ایڈیشن کیلئے دستیاب نہیں ہو سکیں گے اور اس وجہ سے فرنچائزز پرکشش معاہدے کی پیشکش نہیں کرتیں اور اسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے رواں ماہ شیڈول آئی پی ایل نیلامی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ برس ہونے والے آئی پی ایل کے پورے ایڈیشن کیلئے دستیاب ہوں گے اسلئے انہیں زیادہ معاوضہ ملنے کا امکان بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی وجہ سے بھی آئی پی ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، تھوڑا عرصہ آرام کرنے کے بعد دورہ انگلینڈ کی تیاری کروں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.