پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز

پلے آف کے چار میچز کے لیے انگلینڈ کے تین وینیوز مانچسٹر، برمنگھم اور اوول لندن کی نام زیر غور

اتوار 5 مئی 2024 13:30

پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2024ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 10 کے پلے آف کے لیے بیرون ملک وینیوز کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پلے آف کے چار میچز کے لیے انگلینڈ کے تین وینیوز مانچسٹر، برمنگھم اور اوول لندن کی نام زیر غور ہیں۔بیرون ملک پلے آف کرانے سے پی ایس ایل کو کئی معاملات میں فائدہ متوقع ہے، پی ایس ایل کے براڈ کاسٹرز میں انگلینڈ کا اہم براڈ کاسٹر شامل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے براڈ کاسٹر کی وجہ سے پی ایس ایل کو فائدہ ہوگا،11 ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں کی شمولیت سے انگلینڈ کی مارکیٹ کا فائدہ بھی ہوگا۔انگلینڈ کے نیوٹرل وینیو کا مقصد پاکستان اور بھارت کے شائقین کی توجہ حاصل کرنا ہے، دوسری جانب پی ایس ایل کی جنرل کونسل اجلاس میں آسٹریلیا کے وینیو پر بھی بات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے پلے آف کے نیوٹرل وینیو پر مزید مشاورت کی جائے گی، پی ایس ایل کی ونڈو اور نیوٹرل وینیو پر گورننگ کونسل کے اجلاس میں بات ہوگی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس مئی کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے، پی ایس ایل کے لیے 7 اپریل سے 20 مئی کی ونڈو کی تجویز کی گئی ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 17 اپریل سے 20 مئی تک ہونے کی توقع ہے۔