سنبل زیادتی کیس کا مرکزی ملزم گرفتارنہیں ہوا تاہم تفتیش جاری ہے، سی سی پی لاہور
ہفتہ 1 فروری 2014 17:39
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) سی سی پی او چوہدری شفیق احمد کا کہنا ہے کہ سنبل زیادتی کیس میں مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے لیکن اب تک مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد کا کہنا تھا کہ سنبل زیادتی کیس کی تفتیش بالکل اسی طرح جاری ہے جس طرح پہلے دن اس کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بنائے جانے والے خاکے میں ملزم کی تصویر واضح نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کے علاوہ کوئی چیز نہیں اور اس فوٹیج کی مدد سے جس حد تک ممکن ہے پولیس اپنا کام کررہی ہے تاہم کسی بے گناہ شخص کو کیس میں ملوث نہیں کیا سکتا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.