حکومت سے مذاکرات، طالبان نے مذاکراتی کمیٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ، طالبان سنجیدگی اور خلوص نیت سے مذاکرات چاہتے ہیں، حکومت کو بھی سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے، ترجمان کالعدم تحریک طالبان
اتوار 2 فروری 2014 18:13
(جاری ہے)
شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کیلئے 5 رکنی کمیٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، مفتی کفایت اللہ، پروفیسر ابراہیم، مولانا سمیع الحق اور مولانا عبدالعزیز کا نام شامل ہے۔
تحریک طالبان کی سیاسی شوریٰ کمیٹی کی رہنمائی, نگرانی اور اپنے عملداری والے علاقوں میں کمیٹی کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔ دنیا نیوز کے مطابق طالبان شوریٰ نے 22 شرائط پر مشتمل فہرست بھی تیار کر لی ہے۔ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے نامعلوم مقام پر کمانڈر خالد حقانی کے زیر صدارت کالعدم تحریک طالبان کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں مذاکراتی ٹیم کیلئے 6 ناموں پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کیلئے شاہد اللہ شاہد، خالد حقانی، عمر خالد خراسانی، عصمت اللہ معاویہ، قاری شکیل اور خان سید عرف سجنا کے نام زیر غور ہیں۔ اجلاس میں طالبان نے حکومتی ٹیم کے ارکان میجر ریٹائرڈ عامر اور رستم شاہ مہمند پر اعتراض سامنے آیا تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان بہت جلد اپنی 9 رکنی کمیٹی کا اعلان کریں گے۔ نوشہرہ میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں امریکا سمیت کسی کے دباؤ میں نہ آئے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کمیٹی نے ابھی تک ان سے رابطہ نہیں کیا تاہم جے یو آئی (س) کی کمیٹی حکومت اور طالبان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ کمیٹی کی رکنیت کیلئے حامی بھر لیں۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.