طانیہ نے امریکہ کو شکست دیکر 1986 کے بعد پہلی مرتبہ ڈیوس کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
پیر 3 فروری 2014 14:13
ڈیاگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے کے عمدہ کھیل کی بدولت برطانیہ نے امریکہ کو شکست دے کر 1986 کے بعد پہلی مرتبہ ڈیوس کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔مرے نے امریکی شہر سین ڈیاگو میں ہونے والے مقابلوں میں اتوار کو ریورس سنگلز میچ میں سیم کوئیری کو 7-6، 6-7، 6-1 اور 6-3 کے سکور سے ہرا کر برطانیہ کو تین ایک ناقابل شکست سبقت دلائی۔
26 سال کے مرے نے پہلا سیٹ ٹائی بریک میں جیتا تاہم وہ دوسرا سیٹ ٹائی بریک پر ہی ہار گئے تاہم اگلے دو سیٹس میں انہوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کو اگلے مرحلے میں پہنچا دیا۔یہ مرے کی ڈیوس کپ میں مسلسل 17ویں کامیابی ہے اور یہ 1935 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب برطانیہ نے ڈیوس کپ مقابلوں میں امریکہ کو شکست دی ہے۔(جاری ہے)
اب اپریل میں ہونے والے کوارٹر فائنل میں برطانوی ٹیم اٹلی کے مدِمقابل ہوگی جس نے ارجنٹائن کو تین ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
اٹلی میں ہونے والا یہ مقابلہ کلے کورٹ پر ہوگا اس سے پہلے مرے نے جمعے کو پہلے میچ میں ڈونلڈ ینگ کو شکست دی تھی اور پھر جیمز وارڈ نے کوئیری کو شکست دے کر برطانیہ کو دو صفر کی برتری دلوا دی تھی۔مرے کو ڈبلز میچ میں آرام دیا گیا تھا اور اس میچ میں برطانیہ کے کولن فلیمنگ اور ڈومینیکن اگلوٹ کی جوڑی برائن برادران کی جوڑی سے ہار گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.