حکومت طالبان کمیٹیوں کا پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے
منگل 4 فروری 2014 11:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) امن مذاکرات کے حوالے سے حکومت اور طالبان کی جانب سے نامزد کی گئی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس آج ہو گا ، جے یو آئی اور تحریک انصاف کی جانب سے انکار کے بعد طالبان کمیٹی کے ارکان کی تعداد تین رہ گئی ہے۔ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔اس حوالے سے حکومت ، طالبان کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج دوپہر دو بجے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دفتر میں ہو گا۔اجلاس کا فیصلہ مولانا سمیع الحق اور عرفان صدیقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد کیا گیا۔مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے بنیادی ایجنڈا ملک میں قیام امن ہے باہم گفت و شنید ہی سے بات آگے بڑھے گی۔معاملہ خون خرابے تک پہنچا تو قوم کی بدقسمتی ہو گی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ امن کا قیام اولین ترجیح ہے۔حکومتی کمیٹی نیک نیتی سے کام کر رہی ہے ، طالبان کمیٹی کے ارکان جہاں کہیں گے ادھر تحریک انصاف کے عمران خان اور جے یو آئی ف کے مفتی کفایت اللہ کے مذاکراتی عمل کا حصہ بننے سے انکار کے بعد کمیٹی میں تین ارکان مولانا سمیع الحق ، پروفیسر ابراہیم اور مولانا عبدالعزیز باقی رہ گئے ہیں تاہم مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے وہ اب بھی عمران خان سے مایوس نہیں ، ان سے رابطہ بھی کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.