افریقی ملک نائیجیریا میں نوجوان دلہن خریدنے کیلئے معمولی رقم دستیاب نہ ہونے پر خود کشی کر لی،24 سالہ ابوبکر احمد کی شادی آئندہ ہفتے ہونا تھی لیکن اسے شادی سے قبل 250امریکی ڈالر دلہن کی قیمت ادا کرنا تھی

منگل 4 فروری 2014 21:28

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) افریقی ملک نائیجیریا میں نوجوان دلہن خریدنے کے لئے معمولی رقم دستیاب نہ ہونے پر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں نائجیرین پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ ابوبکر احمد کی شادی آئندہ ہفتے ہونا تھی لیکن اسے شادی سے قبل دلہن کی قیمت ادا کرنا تھی جو کہ 250 امریکی ڈالر تھی، رقم جمع کرنے میں ناکامی پر نوجوان نے پھندا لگا کر درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ابوبکر کے پاس دلہن خریدنے کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی تاہم اس دوران اس نے مختلف افراد سے قرضہ لینے کی بھی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا۔

متعلقہ عنوان :