امریکا نے پاکستان کی درخواست پر ڈرون حملے محدود کردیئے، امریکی اخبار کا دعویٰ
بدھ 5 فروری 2014 11:16
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی درخواست پر ڈرون حملے محدود کردیئے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں اعلیٰ امریکی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے امریکا سے درخواست کی تھی کہ طالبان سے مذاکرات کے دوران امریکا کی جانب سے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے نہ کئے جائیں جس پر واشنگٹن انتظامیہ نے ڈرون حملوں کو محدود کردیا ہے تاہم حوالے سے پاکستان کے ساتھ کوئی غیر رسمی معاہدہ نہیں کیا گیا۔
امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا معاملہ مکمل طور پر پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور یہ بات کسی طور پر بھی درست نہیں کہ ہم پاکستان میں امن مذاکرات کی حمایت میں اپنے پالیسی بدلنے پر متفق ہو گئے ہیں، امریکی انتظامیہ افغانستان اور اس کی جغرافیائی حدود سے ملحقہ علاقوں میں اپنی پالیسی کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے لئے اقدامات اٹھاتی رہے گی اور اگر القاعدہ کے سینیئر رہنما ان کے نشانے پر آگئے تو کارروائی کی جائے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.