حکومت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے سفارتی کوششوں کو آغاز کرے‘ پیپلز پارٹی
بدھ 5 فروری 2014 15:21
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء)حکومت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے سفارتی کوششوں کو آغاز کرے ،موجودہ حکومت کشمیر کے معاملے پرجدوجہد نہیں کررہی اور بھارت سے یکطرفہ دوستی کی پینگیں بڑھائی جارہی ہے ، کشمیر کے معاملے پر سب سے پہلے مضبوط آواز ذوالفقار علی بھٹو نے اٹھائی تھی ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں لاہور پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب سے نوید چوہدری ، الطاف قریشی ، بیرسٹر راجہ عامر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ نوید چوہدری نے کہا کہ بھارت جمہوریت کا چمپئن بنتا ہے لیکن اسکی ناک کے نیچے جمہوریت کا حق چھینا جارہا ہے ۔کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستا ن اور بھارت کے درمیان متنازعہ معاملہ ہے ۔(جاری ہے)
حکومت پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے سفارتی کوششوں کا آغاز کرے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں بلکہ ان سے ان کی زبان میں بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھاکہ عمران خان طالبان خا ن اوریہ دستانے پہن کر طالبان سے ہاتھ ملاتے ہیں لیکن اندر سے یہ ایک ہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں انکا کردار واضح ہو گیا ہے۔ الطاف قریشی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھاکہ کشمیر کے لئے ایک سال تک بھی جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے ۔ کشمیری پاکستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں اور انہیں یہ حق ملنا چاہیے ۔ بیرسٹرراجہ عامر نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور اعادہ کرتی ہے کہ انکے لئے ہر فورم پر آوازبلند کی جائے گی ۔ سیمینار میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قراردادیں بھی منظوریکی گئیں اور دعا بھی کرائی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.