بھارت کااگنی فوراوراگنی فائیوبیلسٹک میزائل مسلح افواج کے سپردکرنے کا مطالبہ

جمعہ 7 فروری 2014 17:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت اگنی فوراوراگنی فائیوبیلسٹک میزائل مسلح فوج کے حوالے کرے گا،روسی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کا آئندہ دو سالوں کے اندر اگنی فور اور اگنی فائیو بیلسٹک میزائلوں کو فوج کے حوالے کرنے کا منصوبہ ہے ،بھارتی وزارت دفاع کے تحت قائم دفاعی تحقیقات کی تنظیم نے کہاکہ اگنی بیلسٹک میزائل ملکی سطح پر تیار کیے گئے ہیں، نومبر 2011میں اگنی میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، اپریل 2012 میں ہندوستان میں اگنی فائیو بین براعظمی بیلسٹک میزائل کا پہلی بار تجربہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارت کی فوج میں اگنی ون، اگنی ٹو، اگنی تھری اور پرتھوی میزائل پہلے سے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :