ایتھنز‘قیمتی گاڑیوں کوچوری کرنے والاایک پاکستانی اورتین یونانی گرفتار،گروہ میں مزید افراد کے شامل ہونے کا انکشاف ‘پولیس کو مزید افراد کی تلاش
اتوار 9 فروری 2014 13:04
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء)جزیرہ لس بوس کی پولیس نے ایک پاکستانی سمیت چاریونانی افراد کوگرفتارکیاہے جوکہ قیمتی گاڑیوں کوچوری کرکے ان کے جعلی کاغذات بنا کراوران کے انجن نمبر وغیرہ تبدیل کرکے چوری شدہ گاڑٰیوں کوفروخت کردیتے تھے پولیس ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش میں ہے۔
(جاری ہے)
گاڑیاں چوری کرنے والے گینگ کاسربراہ ایک چالیس سالہ یونانی ہے جس کے ساتھیوں میں ایک اکتیس سالہ پاکستانی، ایک اکتیس سالہ یونانی اورایک پنتیس سالہ یونانی سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں جوگاڑیوں کو ملک بھر سے چوری کرنے کے بعد ان کے جعلی کاغذات اورنمبرز وغیرہ تیارکرتے جبکہ گاڑیوں کے شناختی نشانات کوبھی تبدیل کردیاجاتاتھا جس کے بعد گاڑیوں کوکھول کریاان کواسی حالت میں فروخت کردیاجاتاتھا۔
پولیس کوشک ہے کہ گاڑیوں کویونان سے باہر دیگر ممالک بھی لے جایاجاتاہوگا جس کے لیے ان کے گینگ میں مزید افراد شامل ہیں جن کی پولیس کوتلاش ہے تاحال پولیس نے چارملزمان کوحراست میں لے کران کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.