لیبیا،الگ الگ قاتلانہ حملوں میں سابق پراسیکوٹراورفوجی افسرہلاک،سابق پراسیکیوٹر جنرل الحصادی کو درنہ شہر،فوجی افسرولیدعلی کو بنغازی میں نشانہ بنایاگیا،وزیرقانون کی گفتگو

اتوار 9 فروری 2014 20:07

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء)لیبیاکے مشرقی شہر درنہ میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے سابق پراسیکیوٹر جنرل عبدالعزیز الحصادی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے وزیرقانون وانصاف صلاح المرغنی الحصادی نے اس قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، صلاح المرغنی کا کہنا تھا کہ سابق پراسیکیوٹر جنرل درنہ شہر میں اپنے ایک رشتہ دار سے ملنے گئے تھے جہاں انہیں شرپسندوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔

حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں کئی گولیاں عبدالعزیز الحصادی کے سر اور سینے میں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے،ادھر ایک اورواقعے میں لیبی ملٹری کے اِثر شہر میں قائم فوجی لیبیارٹری کے ایک عہدیدار ولید علی عیسیٰ المنفی کو بنغازی میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

بنغازی محکمہ صحت عامہ کے شعبہ اطلاعات ونشریات کے رکن خلیل قویدر نے فرانسیسی خبررساں ادارے کوبتایاکہ نامعلوم افراد نے القوارشہ کے مقام پر عیسیٰ المنفی کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے عیسیٰ المنفی کے سر اور سینے میں قریب سے گولیاں ماریں اور پھر اس کی میت سڑک پر پھینک کر چلے گئے تھے۔ قبل ازیں جمعہ کو بنغازی شہر ہی میں ایک ساابق انٹیلی جنس افسر عاطف المدولی کو نماز عصر کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔