نیشنل بینک کو 37 ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ٹرافی ایواڈز کی تقریب میں سماجی شعبے میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر گولڈ میڈل سے نوازاگیا
پیر 10 فروری 2014 16:14
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء)نیشنل بینک آف پاکستان کو 37 ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ٹرافی ایواڈز کی تقریب میں ملک میں سماجی شعبے میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر گولڈ میڈل دیا گیا۔جمعہ کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف تھے۔ بینک کی جانب سے بینک چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر سید احمد اقبال اشرف نے وزیر اعظم سے یہ گولڈ میڈل وصول کیا۔
یہ ایوارڈ نیشنل بینک کو ملک کے سماجی، تعلیمی اور عوامی بہبود کے شعبوں میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر دیا گیا۔ 2013میں نیشنل بینک نے مذکورہ شعبہ جات میں تقریبا بارہ کروڑ روپے کی مالی مدد مہیا کی۔نیشنل بینک نے یہ مالی مدد میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کے زنانہ وارڈ، ایس آئی یوٹی سکھر میں ضرورت مند مریضوں کو مفت علاج کی سہولت مہیا کرنے، نور محمد میموریل اسپتال چکوال میں لیبارٹری اور ایکس رے کی سہولت مہیا کرنے اور ملک بھر میں دیگر اسپتالوں میں ضروری آلات و ادویہ کی فراہمی پر خرچ کیے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.