ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

پاک سوزوکی نے سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 85 ہزار سے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی

جمعرات 2 مئی 2024 16:55

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔، سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 85 ہزار سے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب گاڑی خریدنابھی خواب بن کر رہ گیا ہے تاہم اب گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے پیش نظر سوزوکی موٹرز نے کاروں کے صرف ایک ماڈل کی قیمت میں کمی کر دی۔سوزوکی سوئفٹ کی تمام اقسام کی قیمتیں کم کر دی گئی ہے، سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 85 ہزار سے 7 لاکھ روپے تک کمی کی گئی۔معاشی استحکام اور کرنسی میں کوئی اتار چڑھائو نہ ہونے کی وجہ سے، خاص طور پر ڈالر حکومت اور ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کا اچھا تسلسل اور مزید ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ترجمان سوزوکی موٹرز کے مطابق حکومت کی طرف سے صنعت کے لیے بہت اچھا تعاون ہے، سوزوکی سوئفٹ کی کافی عرصے سے فروخت میں نمایاں کمی ہو گی تھی۔