صوبہ بھر میں جائیدادوں کے ریکارڈ کیلئے ایک صاف و شفاف نظام متعارف کرایاجائیگا،امین گنڈہ پور،پٹواریوں کی اجاداری کا خاتمہ ہو جائیگا اور تمام شہریوں کو بنیادی سہولت فراہم کی جائے گی،صوبائی وزیرمال کااجلاس سے خطاب
جمعہ 14 فروری 2014 19:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء)خیبر پختونخوا کے وزیر مال علی امین خان گنڈاپورنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایجنڈے کے مطابق صوبہ بھر میں جائیدادوں کے ریکارڈ کیلئے ایک صاف و شفاف بین الاقوامی طرز کا نظام جی آئی ایس متعارف کرایا جائیگا جس سے پٹواریوں کی اجاداری کا خاتمہ ہو جائیگا اور تمام شہریوں کو بنیادی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) منیراعظم اور سیکرٹری ریونیوبورڈ غلام محمد موجود تھے۔اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع کی جائیداد کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
وزیر مال نے اس موقع پر کہا کہ زمینوں سے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں بعض اضلاع کا ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے عوام کو بہت جلد ریلف میسر آئیگا۔کمشنر پشاور کیپٹن (ر) منیر اعظم نے کہا کہ ہر ضلع کا الگ الگ ڈیٹا بیس تیار کیا جا چکا ہے اور ہر تحصیل کا لینڈ ریکارڈ موجود ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے کے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے نہ صرف ریونیو میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام آن لائن اپنی جائیداد کی تفصیلات دیکھ سکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جعل سازی کے ذریعے کسی کی جائیداد ہتھیا نہیں سکے گا اور ہر شہری کی جائیداد محفوظ ہو گی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.