مصر، سیاحوں کی بس میں دھماکہ،تین غیرملکیوں سمیت پانچ ہلاک،بس سیاحتی مقام سینٹ کھیترائن سے واپس قاہرہ آرہی تھی، زیادہ کوریائی باشندے سوار تھے

اتوار 16 فروری 2014 20:54

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) مصرمیں سیاحوں کی بس میں دھماکے میں کوریاکے تین سیاحوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور22زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز ہمسایہ ملک اسرائیل میں بھی سنی گئی ،دھماکے میں بس کو جزوی نقصان پہنچا،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایاکہ اتوارکو مصرکے علاقے سیناء میں غیرملکی سیاحوں کی بس کونشانہ بنایاگیا،حملے میں تین کورین سیاحوں سمیت بس ڈرائیوراورایک مصری شہری مارگیا،وزارت داخلہ کے مطابق بس سیناء کے مشہورسیاحتی مقام سینٹ کھیترائن سے واپس قاہرہ آرہی تھی جب اسے نشانہ بنایاگیا،مذکورہ علاقہ اسرائیل سے ملحقہ ہے اوریہاں غیرملکی سیاحوں کو رش لگارہتاہے،پولیس کے مطابق اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دھماکہ بس میں نصب کیاگیاتھا یا پھر سڑک کنارے نصب شدہ تھا،حکام نے بتایاکہ بس میں 40افراد سوار تھے اور ان میں زیادہ تر کوریائی باشندے تھے،اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ دھماکے کی آواز طابا بارڈر کراسنگ سے دوسری جانب مصری علاقے میں سنی گئی ،واضح رہے کہ جزیرہ نما سینا کے شمالی علاقے میں 3جولائی 2013 کو مسلح افواج کے ہاتھوں مصر کے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے جنگجو گروپوں نے سرکاری سکیورٹی فورسز،عام شہریوں اور غیر ملکی سیاحوں پر حملے کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

القاعدہ سے متاثر انصار بیت المقدس نامی جنگجو تنظیم نے ان میں سے بیشتر بم حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔اسی تنظیم نے دسمبر میں مصر کے شہر منصورہ میں پولیس کے ہیڈکوارٹرز پر بم حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔مصری حکومت نے اسی حملے کو جواز بنا کر ملک کی سب سے بڑی مذہبی وسیاسی جماعت اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :